حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نیا ادارہ بنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر کے نیا ادارہ بنا دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام سے نیا ادارہ بنا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کا تحقیقاتی ادارہ ایکٹ کی شق 29 کے تحت قائم کیا گیا، این سی سی آئی اے ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے اس ایکٹ کے تحت نامزد تحقیقاتی ادارے کے امور ادا کرنا روک دے گی، تمام اہلکار، کیسز، انکوائریز ، تحقیقات ایف آئی اے سے این سی سی آئی اے کو منتقل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت این سی سی آئی اے کے ڈی جی کا تقرر دو سال کے لیے کرے گی، ڈی جی این سی سی آئی اے پولیس آرڈر 2002 کے تحت آئی جی کے اختیارات استعمال کریں گے، این سی سی آئی کے معاملات کو وزارت داخلہ دیکھے گی، این سی سی آئی اے بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے نامزدہ ادارہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close