کراچی(پی این آئی) ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے بڑی آسانی کا اعلان کرتے ہوئے جنرل گیٹ چیکنگ ختم کر دی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جنرل گیٹ چیکنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد مسافروں کو لمبی قطاروں کی صعوبت سے بچانا اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے انسانی سمگلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کاوشوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیکنڈ لائن کنٹرول کسی بھی مشکوک یا کائونٹر آفیشل کے ریفر کرنے پر حرکت میں آئے گا۔ شفٹ انچارج یا جرل چیکر بوقت ضرورت کسی بھی مشکوک مسافر کی چیکنگ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں