اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے، سیاسی معاملات الگ ذاتی طور پر عمران خان نے بہت عزت دی، فیصلہ کیا ہے سیاست نہیں کرنی، لیکن عمران خان ملکی بہتری کیلئے کام کریں گے تو ٹیکنوکریٹ بن کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ مستحکم جمہوریت میں لوگ سیاست چھوڑتے بھی ہیں، سیاست کا میرا جو تجربہ ہے اس میں یہ دیسی بات ہے کہ جو سیاستدان بن جاتا ہے وہ سیاست نہیں چھوڑتا، جہاں سیاست ایک دھندا بن جاتا ہے، جہاں پر میچور ڈیموکریسی ہے وہاں یہ عام بات ہے، ایک بندہ پبلک سروس یا پرائیویٹ سیکٹر سے آتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے، امریکی سابق صدر اوباما اور بش کو دیکھ لیں۔ ہمارے ملک ایک بار گدی کی چس پڑ گئی تو پھر مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے باہر نکلا تو مجھ سے سوال ہوا کہ آئی پی پی نے آپ کو بھی جوائن کرنے کا کہا ہے تو میں نے کہا کہ بالکل آفر ہوئی ہے۔پھر کہا گیا آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تو میں نے کہا جی بالکل ہوں، کیوں کہ اس وقت میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ میں نہ تو سیاستدا ن ہوں اور نہ بیک گراوٴنڈ سیاسی خاندان ہے۔ مجھے عمران خان نے متعدد بار مختلف ذریعے سے پیغام دیا کہ آپ پی ٹی آئی میں آئیں، ایک آدمی ہے پاکستان کے ساتھ مخلص ہے بہتری چاہتا ہے، اس کو ٹیکنینکلی مدد کی ضرورت ہے، عمران خان کی میری بیوی سے ملاقات ہوئی تو کہا کہ بہت بڑی قربانی دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں