ہزاروں پنشنرز کے حوالے سے بُری خبر

کراچی (پی این آئی) نیشنل بینک آف پاکستان کے پنشنرز کیس میں سپریم کورٹ کے ہزاروں پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کو نظر انداز کردیا گیا جس پر پنشنرز نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے ، درخواست پر جلد ہی نوٹسز جاری ہونے کا امکان ہے ، توہین عدالت کی درخواست میں بینک کے صدر رحمت اللہ حسنی ،ڈویژنل ہیڈ فنانس پارٹی عبدالواحد سیٹھی اور ڈویژنل ہیڈ لیگل مہناز سالار کو نامزد کیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت عظمیٰ نے بینک انتظامیہ کی جانب سے چھ سال قبل دائر کردہ نظرثانی درخواست خارج کردی تھی اور احکامات جاری کیے کہ ایک ماہ کے اندر پنشنرز کو ادائیگی کی جائے مگر وقت مقررہ گزر جانے کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ملازمین کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ویویو بینچ نے ایک ماہ کا وقت دیا تھا لیکن بینک کی طرف سے عمل درآمد نہیں کیاگیا، پنشنرز واجبات کیلئے خوار ہورہے ہیں اور کئی تو واجبات وصولی کے انتظار میں دنیا سے ہی رخصت ہوچکے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ نیشنل بینک آف پاکستان ویلفیئر ایکشن کمیٹی کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لیے ملک گیر سطح پر منظم و منفرد احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کی منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close