ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہر قانون پسند شہری کی ذمہ داری ہے، جس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر اسے سزا و جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے جو دستاویزات درکار ہیں ان میں قومی شناختی کارڈ کی نقل، تین پاسپورٹ سائز تصاویر اور مجاز میڈیکل پریکٹیشنر کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایپلی کیشن فارم (اے) اور اصل لرنر پرمٹ اور50سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں پنجاب حکومت کی طرف سے موٹرسائیکل اور کار کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس پر نظرثانی کی گئی تھی، جس کے بعد اب کار اور موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ فیس 2ہزار 130روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close