ویب ڈیسک(پی این آئی) Twitterاگر آپ میٹا کی نئی ایپ تھریڈز میں کافی سرگرم ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک سے کمانے کا موقع بھی مل سکے گا۔
میٹا کی جانب سے کچھ صارفین کو تھریڈز پر وائرل ہونے پر ہزاروں ڈالرز کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔صارفین کو میٹا کے ایک نئے انویٹیشن اونلی بونس پروگرام کےذریعے کمانے کا موقع ملے گا۔کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس پروگرام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا مگر انسٹا گرام کے ایک سپورٹ پیج میں اس بونس پروگرام کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائی گئی ہیں۔تھریڈز پوسٹس میں ہیش ٹیگز کا استعمال اب ممکنان تفصیلات کے مطابق صارفین کو تھریڈز پوسٹس کی کارکردگی یا پوسٹس کی تعداد پر پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہر فرد کے لیے بونس پروگرام میں ملنے والی رقم مختلف ہوسکتی ہے۔یہ پروگرام ابھی چھوٹے پیمانے پر ہے اور کمپنی نے خود بھی اسے آزمائشی قرار دیا ہے، مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹا کی جانب سے اس سروس میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے یہ پروگرام متعارف کرایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں