ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

دبئی (پی این آئی) متحدہ امارات میں ایک بار پھرطوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ، ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ ریکارڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں