ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی سیلز بھی کافی حد تک گر گئیں ہیں اور کمپنیاں گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش پیشکش کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم اب ’ کیا موٹرز ‘ نے اپنی گاڑی ’سٹونک ‘ کی قیمت میں ہوشربا کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔
پاک ویلز کے مطابق کمپنی نے اپنی گاڑی ’ کیا سٹونک ‘ کی قیمت میں حیران کن طور پر اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے باعث اس کی قیمت کم ہو کر 47 لاکھ 67 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 62 لاکھ 80 ہزار روپے پر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھی ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 29 اپریل سے ہو گا۔
مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔آج صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں