راولپنڈی ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کردیئے گئے ہیں، میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں، سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیرِ التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جارہی، میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا، ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ’علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا‘ اس موقع پر صحافی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ ’آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اے سی کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے؟‘، جس پر عمران خان نے کہا کہ ’مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جا رہی، آج مشاورت مکمل ہو جائے گی‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں