سیشن جج وزیرستان کو کیسے اغوا کیا گیا؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور(پی این آئی)ٹانک سے گزشتہ روز سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کے اغوا کی کہانی سامنے آگئی۔

سیشن جج کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈی آئی خان میں درج کرلیا گیا اور یہ مقدمہ جج کے ڈرائیورشیر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ گرہ محبت موڑ پر جج کی گاڑی پہنچی تو 25 سے 30 ملزمان وہاں کھڑے تھے اور بھاری اسلحے سے لیس تھے جبکہ انہوں نے موٹر سائیکلوں سے روڈ بلاک کر رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، فائرنگ سے جج اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے، مبینہ دہشتگردوں نے جج کے ڈرائیور کی آنکھ پرکپڑا باندھا اور گاڑی میں سوار ہوگئے، 40 منٹ کے بعد گاڑی کو روکا تو گاڑی جنگل پہنچ چکی تھی، جج پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے تو ملزمان نے گاڑی میں سے شلوار قمیض نکال کر ان کو پہننے کو کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں