حالیہ بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور شہر میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ دیر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک دریائےکابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close