اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔ خیال رہےکہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں