وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کا نہیں بلکہ کس کا انتخاب ہیں؟سینئر تجزیہ کار کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) سینئر تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سارے فیصلے عمران خان نے نہیں کیے، وزیراعلیٰ کے پی کیلئے علی امین گنڈاپور عمران خان کی چوائس نہیں بنی گالہ،مرشد کا انتخاب ہیں۔

انہوں نے یہ بات جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال شیر افضل مروت، حامد خان یا حامد رضا، چیئرمین پی اے سی کون ہوگا کے جواب میں کہی ۔ان کامزید کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف میں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ، تحریک انصاف کی بروقت فیصلہ سازی ناکامی کی وجہ عمران خان کا جیل میں ہونا ہے، پی ٹی آئی مختلف گروپوں میں بٹی ہوئی ہے ہر گروپ کے اپنے فیورٹس ہیں، عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اسپیکرقومی اسمبلی نے تحریک انصاف کو کہا کہ ہم شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہیں بناسکتے، آپ اسد قیصر یا کسی سنجیدہ آدمی کا نام دیں۔انہوں نے بتایاکہ عمران خان نے یہ بات بھی نہیں کی تھی کہ علیمہ خان کا سیاسی فیصلوں میں کردار نہیں ہوگا،یہ بات بھی بنی گالہ سے آئی تھی جس پر پارٹی نے عملدرآمد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close