36 کیسز، فواد چوہدری کی گرفتاری کتنے دن تک روک دی گئی؟

لاہور (پی این آئی)36 کیسز، فواد چوہدری کی گرفتاری کتنے دن تک روک دی گئی؟لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 36 کیسز میں درخواستِ ضمانت پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے پولیس کو مزید 7 روز تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالتِ عالیہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ویڈیو لنک پر ملزم کی پیشی کی منظوری دیں گے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کی منظوری کے دن سے شروع ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنا ہے۔عدالتِ عالیہ نے تحریری حکم میں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close