انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس، غیر منصفانہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مفروضوں کی بنیاد پر مبنی ہے اور اس میں حقائق کے برعکس باتیں درج کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسی رپورٹس کا اجرا بین الاقوامی ایجنڈے کی معروضی کمی کی وجہ سے ہے، جس میں دہرے معیار کو ظاہر کیا گیا ہے جس سے عالمی سطح پر بھی انسانی حقوق کو نقصان پہنچتا ہے۔پاکستان نے اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا کہ امریکی رپورٹ میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close