جیل کی دیوار گرگئی، قیدی فرار

نائجیریا (پی این آئی)نائجیریا میں تیز بارش کے باعث جیل کی دیوار گر نے سے 100 سے زائد قیدی موقع پاکر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بارش کے بعد بدھ کی رات نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب سلیجا جیل کی دیوار گرگئی جس کے بعد کم از کم 118 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔نائجیریا کے محکمہ جیل خانہ جات نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے جیل کی دیوار اور اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا ہےکہ حکام فرار ہونے والے قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں اور اب تک 10 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔حکام نے عوام کو بھی ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کے فرار سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔حکام کی جانب سے فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ماضی میں سلیجا جیل میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے افراد قید رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close