9 مئی کے واقعات، فواد چوہدری کے لیے برا وقت آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)9 مئی کے واقعات، فواد چوہدری کے لیے برا وقت آ گیا۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وفاقی وزیر نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، ان کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیر کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close