اداکارہ نازش جہانگیر کا خود سے منسوب سوشل میڈیا پرنامناسب بیان پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر آج کل بابراعظم سے متعلق بیان کے باعث کپتان کے فینز کی ٹرولز کے نشانے پر ہیں تاہم گزشتہ روز سے ایک نامناسب بیان وائرل ہو رہاہےجسے اداکارہ نے جعلی اور بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان کو اداکارہ نازش کی انسٹاگرام سٹور ی پر جاری ہونے کا دعویٰ کیا گیا لیکن اب اداکارہ نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے سٹور ی لگائی اور کہا کہ میرے نزدیک سب کی ماں ، بہن اور بیٹی قابل احترام ہیں، مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وال بیان جعلی اور بے بنیاد ہے ، میں نے مجھے ٹرو ل کرنے والوں کے بارے میں ایسا کوئی بیان یا جواب نہیں دیا کیونکہ یہ میری پرورش میں شامل نہیں ہے ،افسوس کی بات ہے کہ کیسے یہ غیر انسانی لوگ اپنا اصل رنگ دکھاتے ہیں ، صرف مجھے نہیں بلکہ ہمارے بابراعظم کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے بابراعظم کے فینز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرولنگ اور ایسی غیر ضروری چیزیں میرے لیئے اہمیت نہیں رکھتیں ، میں ایسی کوئی غیر ضروری بات نہیں کہوں گی کیونکہ آپ میں اور مجھ میں بہت فرق ہے ، تو مطلب آپ لگے رہیں ۔ یاد رہے کہ اداکارہ سے مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر بابراعظم کا آپ کیلئے رشتہ آتا ہے تو آپ کیا کریں گی ، جس پر نازش جہانگیر نے جواب دیا تھا کہ میں انکار کر دوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close