چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو بیٹھا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائے، گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے ہی تیار تھے،چیف جسٹس سپریم کورٹ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کا کوئی سہارا نہیں حکومت مزید مشکلات پیدا کررہی ہے، 2 مرتبہ پیٹرول مہنگا کیا گیا ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ موجودہ حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ عامر ڈوگر نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے ہی تیار تھے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیئے۔

پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، حکومت نے کسانوں کو گندم کے بہت کم نرخ دیئے ہیں، تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ نکلے گی، پی ٹی آئی پنجاب میں کسانوں کی ہر تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء زین قریشی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، ملک میں آئے روز بجلی کھاد مہنگی ہورہی ہے، حکومتی نرخ کے مطابق کسان کی لاگت بھی پوری نہیں ہورہی ، وزیراعلیٰ 16روپے میں روٹی دینا چاہتی ہیں پہلے کسان کو تو حق دیں۔

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ڈصاحبزادہ حامد رضا خان نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح الیکشن کرایا گیا، آراوز سے رزلٹ لئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close