مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر 2ججز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کا مرتکب ہونے پر دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کردیا ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد مس کنڈکٹ کا مرتکب ہونے پر دو سول ججز صائمہ وحید اور امتیاز احمد کو نوکری سے برطرف کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ دونوں سول ججز کو انکوئری میں جرم ثابت ہونے پر برطرفی کی سزا سنائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close