بابر اعظم اگر شادی کی پیشکش کرے تو آپکا جواب کیا ہوگا؟ مداح کا پاکستانی اداکارہ سے سوال

کراچی(پی این آئی)بابر اعظم اگر شادی کی پیشکش کرے تو آپکا جواب کیا ہوگا؟ مداح کا پاکستانی اداکارہ سے سوال۔۔۔حال ہی میں اداکارہ نوال سعید کے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کا بیان سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تاہم اب اداکارہ نازش جہانگیر کے بابراعظم سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے سوالات کیے جب کہ چند ایک نے انہیں کچھ مشورے بھی دیے جسے اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

اسی دوران ایک مداح نے نازش سے پوچھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ‘معذرت ہی کروں گی۔نازش جہانگیر کی انسٹاگرام سٹوری کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close