ایک اور حلقہ جہاں ن لیگ نے میدان مارلیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ نواز نے ڈیرہ غازی خان کے صوبائی حلقہ پی پی 290 سے میدان مار لیا۔

اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار علی احمد خان کا مقابلہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ سے تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 290 سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان نے محی الدین کھوسہ کے خلاف کامیابی سمیٹ لی۔سردار علی احمد خان 74560 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ 26310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close