ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں پی ٹی آئی حمایت یافتہ اُمیدوار آگے نکل گیا

ڈی جی خان(پی این آئی)21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ فیصل امین گنڈا پور آگے چل رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور 2587 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رشید خان کنڈی 1568 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ کے پی کے منتخب ہونے کے بعد خالی تھی جس پر ضمنی انتخاب میں ان کے بھائی فیصل امین نے حصہ لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close