آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بدھ کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں وزیرستان ،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔بلوچستان میں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شام/رات میں دادو، لاڑکانہ ،جیکب آباد، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آبا داور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کیا جانب سے بتایا گیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close