عوام کیلئے ریلیف، ایل پی جی سستی ہوگئی

لاہور(پی این آئی) پٹرول مہنگا ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

10 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت 280 روپے سے 270 روپے کلو پر آگئی ہے جبکہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے مقرر ہے۔دوکاندار کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ایل پی جی من مانی قیمتوں میں فروخت ہو رہی ،غریب کا کوئی نہیں سوچ رہا عید تو امیروں نے منائی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close