متحدہ عرب امارات میں بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، ائیرپورٹ بھی ڈوب گیا، سڑکیں بہہ گئیں

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا جس کے بعد دبئی میں ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ائیرپورٹ جھیل کا منظر پیش کرنے لگا اور رن وے ڈوبنے سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔شاپنگ مالز میں بھی لوگ پائنچے اٹھا کر چلتے رہے جبکہ میٹرو اسٹیشنز تالاب بن گئے۔دوسری جانب عمان میں سیلاب اور حادثات کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔علاوہ ازیں بحرین میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی اور افغانستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close