وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے عمر کی شرط سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دےدی ہے.

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترامیم کے بعد نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہِیں ہوگی، اس اقدام سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی، ترامیم کے بعد اب 65 سال کی عمر کے بعد بھی تعیناتی ہوسکے گی اور موجودہ تعیناتی میں بھی 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے.

حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیںذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرموثر بنایاجائےگا.
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ حکومت کے سیاسی مخالفین کی جانب سے اس اقدام کو ملک کے اہم ترین اداروں کے سربراہان کی ملازمتوں کی مدت میں اضافے سے جوڑا جارہا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close