یاماہاموٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وائی بی آر، یاماہا کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے، تاہم قیمتوں میں بارہا اضافے کے بعد یہ بائیک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد یاماہا وائی بی آر کی قیمت 4لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس موٹرسائیکل کے دیگر ماڈلز میں یاماہا وائی بی آر جی بلیک کی قیمت 4لاکھ 85ہزار روپے اور یاماہا وائی بی آر جی میٹ /اورنج کی قیمت 4لاکھ 88ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح یاماہا وائی بی زیڈ ڈی ایکس کی قیمت بڑھ کر 4لاکھ 24ہزار روپے ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close