نواز شریف کی قومی اسمبلی کی نشست بھی خطرے میں پڑ گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close