شدید بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیا ت نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،بونیر اورمالاکنڈ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چاغی،واشک، کیچ،پنجگور اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اپریل کے روز تیز اور موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو شریف، شانگلہ ،ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close