پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن نے اتفاق کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا،اسد قیصر نے وفاقی حکومت کے بننے اور چلنے کے عمل پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں رابطوں کو باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق کیا گیا،مزید کہا گیا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں۔اسد قیصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے عوامی مینڈیٹ مجروح کیا گیا، عوامی مینڈیٹ مجروح کرنے کے عمل کیخلاف منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے، عوامی خودمختاری، آئینی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close