بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،پسنی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی،بارشوں سےاب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے، 15گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پسنی 70، دالبندین 28 تربت 18،پنجگور 10 لسبیلہ 9، جیوانی 8 ،خضدار 7،بارکھان 6، گوادر5،کوئٹہ 3 ،سبی اور اور ماڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ تین روز سےجاری بارشوں کےباعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آچکے،بارشوں سے اب تک 5 افراد جاں بحق 15مکانات کو نقصان پہنچا،کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں پانی میں بہہنےسمیت گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں کےدوران جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں