وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنےکی منظوری دے دی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنےکی منظوری دے دی۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویےکی نشاندہی کے لیے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنےکی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی، اجلاس میں آرگنائزڈ سائبرکرائم کےاسپیشل یونٹ اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور پولیس میں کرپشن اور غیرپیشہ ورانہ رویےکی نشاندہی کے لیے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنےکی منظوری دی گئی۔

اس سسٹم کے تحت رشوت مانگنے پر سی ایم کے اسپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہوسکے گی۔اجلاس میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کےمقدمات میں سزائے موت کے لیے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سزا یقینی بنا کر جرائم میں کمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے دہشت گردی، اسمگلنگ اور گینگز کے مستقل خاتمےکے لیے مؤثر کارروائی یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں