انا اللہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

دبئی (پی این آئی) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر لیڈر محمد جمیل بنگیال راجہ کی اہلیہ گزشتہ دنوں امارات کے ایک شہر العین کے توام ہسپتال میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی عمر45 برس اور وہ ایک عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور توام ہسپتال میں ہی زیر علاج تھیں۔

انتقال کے بعد مرحومہ کی پہلی نماز جنازہ صبح پانچ بجے العین امارات میں ادا کی گئی بعد از آں ان کی میت پاکستان روانہ کر دی گئی جہاں رات دس بجے ان کی دوسری نماز جنازہ صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں پڑھائی، جس میں ان کے عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مرحومہ کو سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اہلیہ کے انتقال پرمحمد جمیل بنگیال راجہ سے لیگی عہدیداروں، اراکین اور دوستوں کی طرف سے تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close