اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، اہم ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے آج جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشین میں انتظامیہ کی جانب سے نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام “تحریک تحفظ آئین “ رکھا تھا جب کہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آج کے جلسے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close