بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا گیا

گجرات(پی این آئی)وزیر صنعت پنجاب شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔وزیر صنعت پنجاب نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے 3 ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close