اسلام آباد (پی این آئی) بہاولنگر میں حساس ادارے کے ملازمین کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنے والے پولیس اہلکار ں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایلیٹ فورس کے جوان نے نوکری سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا جبکہ جوان کی جانب سے اپنی وردی بھی نذر آتش کردی گئی۔
This jawan of Punjab Police not only resigned from his job but also burned his commando uniform in protest against an attack by Pakistan Army soldiers on a police station in Bahawalnagar. Is it a fake news or those who are denying this incident are spreading fake news? https://t.co/HbniISKyhc
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 11, 2024
سینیئر صحافی حامد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھا جاسکتا ہے کہ محمد فیصل خان نامی ایلیٹ فورس کا اہلکار بہاولنگر واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے نوکری سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہے، محمد فیصل کی جانب سے اپنی کمانڈ وردی کو تیل جھڑک کر نذر آتش بھی کردیا گیا، ویڈیو پر تجریہ کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا ہے کہ ’’ کیا یہ ویڈیو جھوٹی ہے یا وہ لوگ جھوٹے ہیں جو اس واقعے سے انکار کر رہے ہیں اور اس سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں