پشاور ( پی این آئی ) گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل کے حل کیلیے بڑی پیشکش کر دی۔
انکا کہنا ہے کہ سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہوں۔”جیو نیوز ” کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہو گا۔ ا ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت نے کورکمانڈر سے ملاقات کی، ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے میں پہل کرنی چاہیے، میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔برف پگھلانے میں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں