وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی وجہ سے کراچی کا امن بگڑا، انتخابات کے دوران کچے کے حالات خراب ہوئے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی 15 سال کی حکومت کے دوران ہم نے کچے کے حالات بھی بہتر کئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ اتحاد میں نہیں بلکہ انکی حمایت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کا واقعہ کرایا، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close