کشتی حادثہ، 38 تارکین وطن ہلاک

کراچی(پی این آئی)کشتی حادثہ، 38 تارکین وطن ہلاک۔۔۔۔افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہتر زندگی کا خواب سجائے سمندر کے خطرناک راستے سے جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا۔اقوام متحدہ ایجنسی نے بتایا کہ حادثے میں کشتی میں سوار 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے اور ساتھ ہی یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ لاپتا افراد کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کشتی میں سوار 22 افراد کی جانیں بھی بچائی گئی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close