شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت کب تک سامنے آجائیگی؟ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعت کا نام ابھی فائنل نہیں کیا ،مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی۔

 

 

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کیلئے گیا تھا، ابھی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے اپلائی کرنا باقی ہے،انہوں نے کہا کہ مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی، پارٹی کے حوالے سے بہت سے دوستوں سے مشاورت بھی ہوئی ہے، ہماری پارٹی کسی ایک شخص یا کسی ایک خاندان کی جماعت نہیں، ہماری جانب سے پاکستان کے عوام کیلئے ایک کوشش کی جا رہی ہے،موجودہ حکومت کا تیسرا مہینہ شروع ہو گیا ہے، لیکن ابھی تک کرسیوں کی بندربانٹ پر جھگڑا چل رہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،لیکن ہماری جانب سے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا کیا گیا ، ہمیں اپنی جماعت کیلئے وہ لوگ چاہیے جو ملک کیلئے کام کرنے کاجذبہ رکھتے ہوں، نئی جماعت کیلئے ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close