پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے جو شہری نیا پاسپورٹ صرف 2دن میں حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے دی جانے والی ’فاسٹ ٹریک‘ کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں درخواست دینے کے بعد 48گھنٹے کے اندر پاسپورٹ ڈلیور کر دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فاسٹ ٹریک پاسپورٹ سروس کا دائرہ مزید 14شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ اب جن شہروں میں یہ سہولت دی جا رہی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہائوالدین، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، مردان، سکھر، حیدرآباد، پشین اور مستونگ شامل ہیں۔

فاسٹ ٹریک میں 5اور 10سالہ مدت کے حامل 36صفحات کے پاسپورٹ کی فیس بالترتیب 10ہزار اور ساڑھے 12ہزار ہے۔ 72صفحات کے پاسپورٹ کی 5سالہ مدت کے لیے فیس 14ہزار روپے اور 10سالہ مدت کے لیے ساڑھے 18ہزار روپے فیس ہے جبکہ 100صفحات کے 5سالہ مدت کے حامل پاسپورٹ کی فیس 17ہزار روپے اور 10سالہ مدت کے حامل پاسپورٹ کی فیس 23ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close