کراچی کے بعد ایک اور شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول

کوئٹہ (پی این آئی) کراچی کے بعد ایک اور شہر سے عید کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوگئی ہے ۔

بلوچستان کی زونل کمیٹی کے مطابق کوہلو میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا جائے گا اور بعد از مغرب اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کا بھی انتظار کیا جائے گا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close