جوان افراد میں کینسر تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر جوان افراد میں کینسر کی مخصوص اقسام تیزی سے کیوں پھیل رہی ہیں۔

اب ایک نئی تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا ہے۔امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موجودہ عہد میں جوان افراد میں قبل از وقت بڑھاپے اور کینسر کے کیسز میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافے سے کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ بڑھتا ہے۔واضح رہے کہ بڑھاپے کو پہلے ہی کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر مانا جاتا ہے، مگر طرز زندگی، تناؤ اور جینز بھی اس جان لیوا مرض میں کردار ادا کرتے ہیں۔اس تحقیق میں 37 سے 54 سال کی عمر کے ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کے طبی ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا تھا۔پھر مختلف پروٹینز کے ذریعے ان افراد کی حیاتیاتی عمر یا بائیولوجیکل ایج کی جانچ پڑتال کی گئی۔

خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔محققین کی جانب سے دیکھا گیا کہ ان افراد میں سے کتنے 55 سال کی عمر سے قبل کینسر کے شکار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close