صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ ، تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر ایگل اسکواڈ کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔فوری طور پر دھماکے نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمرفاروق چوک قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئےتھے۔ پولیس نے بتایا تھاکہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکا مصروف مارکیٹ عمرفاروق چوک کے قریب ہوا، پولیس نےتصدیق کی کہ دھماکے میں 2 افرادجاں بحق ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close