واشنگٹن (پی این آئی) سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ کی دس سے زیادہ ریاستوں میں نظر آئے گا۔۔۔۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک میں چاند سورج کے سامنے آ جائے گا جس کی وجہ سے زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلا مکمل سورج گرہن اگست 2024 تک دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔ سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی بحرالکاہل کے اوپر نظر آئے گا جس کے بعد پورے شمالی امریکہ میں اپنا سفر شروع کرے گا۔[
میکسیکو میں سورج گرہن کا دورانیہ چار منٹ اور 28 سیکنڈز جبکہ امریکہ میں تین منٹ اور 49 سیکنڈز ہو گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں شہری ان ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں مکمل سورج گرہن ہو گا اور دن کو گرہن کی وجہ سے اندھیرا چھا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں