عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی) عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سےگرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آج 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 10 اپریل تک سندھ کے بیشتر مقامات پرگرمی کی شدت زیادہ رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔دوسری جانب سمندری ہواؤں کےباعث ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت دھند بھی دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ 5 کلومیٹر رہی، دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close