تاجر برادری کا چمن میں دھرنا دینے والوں سےبڑا مطالبہ

کراچی (پی این آئی) صدر مرکزی تنظیم تاجران محمد کاشف چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر بندش کے خلاف دھرنا دینے والے شہریوں اور تاجروں کی کمیٹی سے مذاکرات کئے جائیں۔

سربراہ مرکزی تنظیم تاجران محمد کاشف چوہدری نے چمن کی کاروباری شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چمن کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کرے، اسمگلنگ کی روک تھام کے نام پر بااثر مافیاز کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے احتجاج جاری ہے، غریب کا چولہا بند کرنے کی پالیسی تبدیل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے چمن کی مقامی آبادی بےروزگار ، فاقہ کشی ،غربت و افلاس کا شکار ہو چکی ، داد رسی نہ کی گئی تو متاثرین اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں