9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پہلا ملزم رہا ہوگیا

راولپنڈی (پی این آئی)فوجی عدالتوں سےنو مئی کے ملزمان کی رہائی شروع ہو گئی ہے ، سب سے پہلے محمد ادریس نامی قیدی کو رہا کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق محمد ادریس کو جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں فوجی عدالت نے رہا کردیا ہے ، واضح رہے کہ 28مارچ کو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو ایسے مقدمات سننے کی مشروط اجازت دی تھی جن میں عید سے پہلے ملزمان کی رہائی کا امکان ہے۔ اس وقت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ 20 افراد ایسے ہیں جن کی عید سے قبل رہائی ہو سکتی ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دے کر رہا کیا جائے گا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دے دی جائے گی، مجموعی طور پر 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close