سنی اتحاد کونسل میں ضم ہونے سےمتعلق تحریک انصاف نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوں گے،بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنی جماعت ہی میں رہیں گے، سنی اتحاد کونسل شاید مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ میں القادر یونیورسٹی سے متعلق سماعت تھی۔پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہوگیا ہے، توشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف کیسز سیاسی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close